تنویراشرف کائرہ نے یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے یہ رقم عوامی فلاحی منصوبوں کے لئے مختص کردی ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں وفاق نے صوبوں کا حصہ سینتالیس فیصد سے بڑھا کر ستاون فیصد کردیا ہے جس سے پنجاب کو ستر ارب روپے اضافی ملیں گے، حکومت یہ رقم بھی غریبوں کی فلاح و بہبود ر خرچ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیری لوگر بل جیسی امداد اور آئی ایم ایف سے جان چھڑانی ہے تو ٹیکس دینا ہوگا اور ویلیوایڈیڈ ٹیکس اسی لئے لگایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر ظفر اقبال چوہدری نے کہا کہ تاجر برادری ویلیوایڈیڈ ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتی ہے۔ حکومت یہ فیصلہ واپس لے۔