لاہور (حافظ محمد عمران، وقت نیوز) ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد لڑکیوں میں کرکٹ کا شوق بڑھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ منصور رانا نے وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر پذیرائی اور انعامات نے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔