پولیس حکام کے مطابق ہزارہ ٹاون میں قبرستان کے قریب نوجوان فٹ بال کھلینے اورصبح کی سیر کے لیے جمع تھے کہ دو گاڑیوں میں سواردس سے بارہ نامعلوم افراد نےراکٹ فائرکردیئے جبکہ دو دستی بم پھینکنے کے ساتھ ساتھ اندھا دھند فائرنگ بھی کی جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ابرہیم ، اسماعیل ،علی محمد جواد اور دیگر شامل ہیں ۔ادھرزخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مغربی بائی پاس روڈ کوبلاک کر دیا ۔ پولیس اورایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔