القاعدہ نے اپنے سربراہ اسامہ بن لادن کی موت کی باقاعدہ تصدیق کردی اورموت کا بدلہ لینے کا پیغام بھی جاری کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق القاعدہ کی طرف سے یہ تصدیق انٹرنیٹ پر ایک جہادی ویب سائٹ پر کی گئی ہے۔ یہ ڈویلپمنٹ پاکستان میں اسامہ بن لادن کی موت کے پانچویں روز سامنے آئی ہے۔ القاعدہ نے ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ ان کے سربراہ اسامہ بن لادن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر حملے جاری رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن