رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کرپشن چھپانے والے اقتدارکی سیاست کو قبول نہیں کرتے، مسلم لیگ قاف کو چھوڑ کر نون لیگ میں آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

شمالی لاہورمیں واقعہ گورنمنٹ ہائی سکول چمڑہ منڈی کے توسیعی بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ قومی معاملات پر سیاست دانوں، افواج پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرمستقبل کے راستے کا تعین کرنا ہوگا اورآنے والے دنوں میں غیرت اور عزت کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قاف لیگ کو ٹھکرانے والے سینیٹرز اور ارکان نون لیگ میں واپس آسکتے ہیں کیوں کہ صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔
حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون انقلابی ایجنڈے کے ساتھ قوم کے پاس جائے گی اور دس مئی کو ہونے والے پارٹی اجلاس میں حقیقت پسندانہ موقف اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایبٹ آباد واقعہ کسی سانحہ سے کم نہیں، حکومت حقائق سے پردہ اٹھائے۔

ای پیپر دی نیشن