کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی برقراررہی جس سے کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزار نو سو پوائنٹس کی سطح سے گرگیا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران دونوں سیشن میں مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی۔ او جی ڈی سی ایل، اینگرو کیمیکلز، انرجی سیکٹر اور ریفائنریز میں مندی نے مارکیٹ کو منفی زون سے نہیں نکلنے دیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ستائیس پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار آٹھ سو اسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم چھ کروڑ چھیالیس لاکھ شیئرز رہا، حجم کے اعتبار سے جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرز کے مطابق مارکیٹ کی آئندہ کارکردگی اسامہ بن لادن کی موت کے بعد پاکستان اور امریکی تعلقات پر منحصر ہے۔

ای پیپر دی نیشن