رحمن گرلز ہائی سکول بیڈن روڈ کی طالبات، اساتذہ کا ایوان کارکنان کا دورہ

لاہور( خبر نگار خصوصی) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے تحت گورنمنٹ رحمن گرلز ہائی سکول بیڈن روڈ کی طالبات اور اساتذہ کرام نے ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تحریکِ پاکستان کی تصویری گیلری دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر1کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ کی قیادت میں نظریہ پاکستان پر لیکچر دینے نیو ایرا گرائمر سکول برائے طالبات پونچھ روڈ گیا۔ پروفیسر محمد سعید شیخ نے حاضرین کو تفصیل سے دنیا میں اور بالخصوص جنوبی ایشیاءمیں ہندو مسلم کش مکش کی تاریخ بیان کی اور بتایا کہ قیامِ پاکستان کی بدولت حق تعالیٰ نے اس خطے کے مسلمانوں پر بہت سی نوازشات کی ہیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر2کوآرڈینیٹر عبدالسلام کی قیادت میں سوسائٹی پبلک سکول مغلپورہ ،موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر3 کوآرڈینیٹر ندیم رضا شیخ کی قیادت میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نصیر آباد والٹن ایئرپورٹ اور موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر4 کوآرڈینیٹر محمد نعیم اسلم کی قیادت میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی پرائمری سکول رسول پارک شاہدرہ گیا۔

ای پیپر دی نیشن