لاہورکے علاقے وسن پورہ میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردارلطیف خان کھوسہ نے کہا این آراو پرجلدی دکھانے والی سپریم کورٹ بھٹوریفرنس کیس کا فیصلہ کرے اس سے تاریخ کی درستگی کی جاسکے گی ۔ لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ بھٹو قتل کیس میں ملوث تمام افراد خواہ وہ قبروں میں ہی کیوں نہ ہوں انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی باتیں کرنے والے اس وقت سے ڈریں جب ان پر گندے انڈوں کی بارش کی جائے گی مگر ہم اس وقت بھی لوگوں کو ان کے خلاف ایسی حرکتیں کرنے سے منع کریں گے۔