پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور انکے پارٹنر جین جولین روجر نے آسٹرین اور سپینش جوڑی کو شکست دیکر ایسٹوریل اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔

پرتگال کے شہر ایسٹوریل میں ہونے والے اے ٹی پی ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور انکے ڈچ پارٹنر جین جولین روجر کا مقابلہ آسٹریا کے جولین نول اور انکے سپینش پارٹنر ڈیوڈ ماریرو سے ہوا۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اعصام الحق اور جولین روجر نے سات پانچ اور سات پانچ سے اپنے حریفوں کو شکست دیکر ایسٹوریل اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سیمی فائنل میں اعصام الحق اور روجر کی جوڑی نے فرانسیسی ٹیم کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا

ای پیپر دی نیشن