امریکہ: پاکستانی طالبعلم کا ملعون کارٹونسٹ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے کا اعتراف

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی سویلین عدالت میں 18 سالہ پاکستانی طالبعلم نے گستاخانہ خاکے بنانیوالے ملعون سویڈش کارٹونسٹ لارس ویلکس کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ایف بی آئی نے خالد کو گزشتہ برس جولائی میں گرفتار کیا تھا۔ پاکستانی طالبعلم کے وکیل جیفری لینڈی نے سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امکان ہے سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد خالد کو پاکستان بدر کردیا جائیگا۔ امریکی استغاثہ کے مطابق خالد نے 15 برس کی عمر سے ہی امریکہ، آئرلینڈ اور جنوبی ایشیا میں جہادیوں کے ساتھ رابطے قائم کرلئے تھے جبکہ امریکی خاتون کولین گزشتہ برس ہی اعتراف کر چکی تھیں کہ انہوں نے سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور خالد نے کولین کے لیے سرمایہ اکٹھا کرنے اور یورپ میں پرتشدد جہاد کے لیے انٹرنیٹ پر لوگ بھرتی کرنے کا کام کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن