عوام تبدیلی کیلئے اناڑیوں اور مداریوں پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں: ماجد ظہور

May 06, 2013

لاہور (خبر نگار) پی پی 140 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ماجد ظہور نے کہا ہے کہ عوام نظام کی تبدیلی کیلئے اناڑیوں اور مداریوں پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے دور رس منصوبہ بندی اور بہترین حکمت عملی سے دستیاب وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی۔ کرپٹ حکمران احتساب کے ڈر سے قومی قیادت کیخلاف جعلی اشتہار بازی کر رہے ہیں۔ وہ مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔
 انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو عوام شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور میاں نواز شریف کو تیسری بار وزیراعظم بنائیں گے۔

مزیدخبریں