لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی تاجر اتحاد لبرٹی مارکیٹ کے چیئرمین صفدر بٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ صفدر بٹ نے کہا ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف سے ون ٹو ون ملاقات کی ۔ نوائے وقت کو بتایا میاں شہباز شریف نے انہیں ہدایت کی ہے تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری رکھوں اور کہا انتخابات میں کامیابی کے بعد مارکیٹوں میں پارکنگ کے مسئلے سمیت تمام مسائل حل کریں گے۔
صفدر بٹ