شریف برادران سچائی کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے: شرجیل میمن

کراچی (پ ر) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شریف برادران پیپلز پارٹی کی طرف سے ان کی 26سالہ طویل دور میں بحیثیت وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی سیاہ کاریوں سے پردہ اٹھانے پر سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور اقتدار میں ہزاروں ہلاکتیں دہشت گردی کے باعث ہوئیں۔ بے روزگاری انتہائی کو پہنچ چکی تھی اور ان کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریوں نے غریب عوام پر قیامت برپا کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران حقائق کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے اور وہ شور مچا کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے علاوہ ان کو بے وقوف بنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور ان کو انتخابات کے دن عبرتناک شکست سے دوچارکر کے حساب چکا دیں گے۔
شرجیل میمن

ای پیپر دی نیشن