گوجرانوالہ: پولنگ سٹیشنوں کے عملہ کو لانے لے جانے کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ انتظامیہ نے گزشتہ روز پولنگ سٹیشنوں کے عملہ کو لانے لے جانے کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیا اور سینکڑوں گاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹی کیلئے پابند کرتے ہوئے جنرل بس سٹینڈ کے قریب بند کردیا گیا۔ یاد رہے پابند کی جانے والی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور چھ روز قبل ہی پکڑ دھکڑ کے عمل کو زیادتی سے تعبیر کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ گاڑیاں الیکشن سے صرف دو روز قبل اجرت کا ایڈوانس دے کر ”بک“ کی جائیں گی مگر اچانک بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں انتظامیہ کے طلب کئے جانے پر مسلح حفاظتی فوجی دستوں نے بھی شہر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...