الیکشن کمشن نے سیف الرحمن، ملک قیوم کی گفتگو والا اشتہار فوری روکنے کا حکم دیدیا

May 06, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے جسٹس (ر) ملک قیوم اور سیف الرحمن کی ٹیلی فونک گفتگو کا نوٹس لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ ایسے اشتہارات امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں، اشتہاری مہم میں ذاتیات پر حملے قانون کی خلاف ورزی ہیں، الیکشن کمشن نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھ کر اشتہار فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے اور ایسے اشتہارات کے اخراجات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
الیکشن کمشن/ اشتہار

مزیدخبریں