اسلام آباد(اے این این ) ”اوئے نوازشریف ،بیٹ پھینٹا بھی لگاتا ہے“۔ یہ بات مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نوازشریف نے آبپارہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان کے طرز تخاطب پر تنقید کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میں عوام سے سنجیدہ بات کرتا ہوں اور ملک کے مستقبل کیلئے سوچتا ہوں ،قوم سے اس اندازمیں بات نہیں کروں گا جس طرح دوسرے کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ”اوئے نوازشریف، بیٹ پھینٹا بھی لگاتا ہے“۔ گیارہ مئی کوعوام نے اناڑیوں ،کھلاڑیوں اورشکاریوں کا نہیں ملک کی تقدیرکا فیصلہ کرنا ہے۔ کیا ایسے لوگ ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے قابل ہیں ،جنہیں اخلاق کا بھی پتہ نہیں ،مجھے اپنے بڑوں نے گالیاں نکالنا نہیں سکھایا اخلاق کے دائرے میں رہنے اور تمیز کا درس دیا ہے۔ کسی کو تھپڑ مار دیں تو شاید وہ دکھ کسی مقام پر بھول جائے لیکن زبان کا دیا ہوا زخم ساری زندگی نہیں بھولتا۔