لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور نے ایک بیان میں کہا ہے الیکشن کمشن اور نگران حکومتیں انتہا پسند مذہبی جماعت کے سربراہ کی دھمکی کا نوٹس لیں۔ انتہا پسند جماعت کے سربراہ نے جلسے میں اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے گیارہ مئی کو تسبیح لے کر نکلیں جس کا مطلب ہے اس جماعت کے دہشت گرد جدید اسلحہ لے کر نکلیں۔