ملائشیا کے پارلیمانی الیکشن: 56 برس سے برسراقتدار حکمران اتحاد کامیاب

کوالمپور (بی بی سی+ اے ایف پی) ملائشیا میں پارلیمانی الیکشن کے سلسلہ میں ووٹنگ ہوئی۔ 56 برس سے برسراقتدار حکمران اتحاد (نیشنل فرنٹ) نے الیکشن میں کامیابی حا صل کر لی ہے۔ ادھر اپوزیشن رہنما انور ابراہیم نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمشن نے بتایا نیشنل فرنٹ نے 112 سیٹیں جیت لیں۔ پارلیمنٹ کی کل نشستوں کی تعداد 222 ہے۔ ٹرن آﺅٹ حوصلہ افزا رہا اور شہریوں نے کثیر تعداد میں پولنگ سٹیشنوں کا رخ کیا۔ حکمران اتحاد کو وزیراعظم نجیب رزاق کی حمایت حاصل ہے۔ ادھر اپوزیشن رہنما اور سابق نائب وزیراعظم انور ابراہیم نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہیں، فراڈ کیا گیا، الیکشن کمشن حکومتی اتحاد کے ساتھ ملا ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...