شام : اسرائیل کا فوجی تحقیقی مرکز پر حملہ‘ جوابی کارروائی‘ طیارہ مار گرایا

 دمشق (نوائے وقت نیوز)شام کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے نواح میں واقع ایک فوجی تحقیقی مرکز کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔جسکے بعد جوا بی کا روائی میں اسرائیلی فوج کا ایک لڑاکا طیا رہ مار گرا یا گیا جس میں دونوں پائلٹ مارے گئے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطا بق حکا م کا کہنا ہے کہ اسرا ئیل نے جبلِ قاسیون نامی علاقے میں واقع فوجی تحقیقی مرکز کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔یہی فوجی مرکز جنوری میں بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بنا تھا۔ شام کے ساحلی شہر بانیاس کے سنی آبادی والے ایک علاقے سے 62 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تمام باسٹھ مقتولین کی ان کے ناموں ،تصاویر یا ویڈیوز سے شناخت کر لی گَئی ہے اور ان میں چودہ بچے بھی شامل ہیں۔شامی آبزرویٹری نے آن لائن ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں دس افراد کی لاشیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ان میں نصف یعنی پانچ بچے ہیں۔وہ خون میں لتھڑے ہوئے ہیں اور ان میں ایک بچے کی ٹانگیں اور کپڑے جھلسے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء امریکا نے ساحلی گاو¿ں بائدہ میں اسی ہفتے ایک سو سے زیادہ افراد کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہری آبادی کے خلاف جبر وتشدد کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ این این آئی کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیل کو لبنانی تنظیم حزب اللہ کو ارسال کئے جانے والے جدید اسلحے سے بچاو¿ کرنے کا حق حاصل ہے۔ ادھر ایران نے شامی فوج کو عسکری تربیت کی پیشکش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...