سرینگر(آن لائن) چیئرمین لبریشن فرنٹ یاسین ملک کو ساتھیوں سمیت رہا کردیا گیا۔ لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے یاسین ملک کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یاسین ملک‘ جاوید احمد میر‘ شبیر احمد ڈار اور محمد احسن اونتو کو کوٹھی باغ تھانہ سے گذشتہ روز رہا کردیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یاسین ملک آج سوموار کو 2 بجے دوپہر سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔