بوسٹن (آن لائن) امریکی شہر بوسٹن میں میراتھن بم دھماکوں کے ملزم تیمرلان سارنائیف کی لاش کو دفنانے کے لئے قبرستان کی تلاش میں مشکل کا سامنا ہے۔ امریکی ریاست میساچوسٹس کے علاقے ورسیسٹر میں واقع میت خانے میں ان کی لاش رکھی گئی ہے اور مظاہرین نے اس میت خانے کا گھیراو¿ کر رکھا ہے۔ اس میت خانے کو تیمرلان سارنائیف کی لاش کو دفنانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ ان کی لاش جمعرات کو طبی معائنے کے بعد میت خانے کے حوالے کی گئی۔
بوسٹن دھماکوں کے مبینہ ملزم تیمرلان کی تدفین مسئلہ بن گئی
May 06, 2013