کراچی (ثناءنیوز) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی ٹھوس بازگشت دنیا بھر میں گونج رہی ہے اور حال ہی میں امن کے علمبرداروں نے امریکی محکمہ انصاف واشنگٹن کے سامنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی حکومتوں کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ عافیہ کے ساتھ روا رکھے گئے ظلم کا احساس کریں۔یہ نادر موقع ہے۔