لاہور میں خسرہ سے مزید 2 بچیاں جاں بحق، متاثرہ بچوں کی تعداد 10788 ہو گئی

 لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ سے پنجاب میں خسرہ کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ تھم نہ سکا، اتوار والے روز بھی لاہور میں 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں جبکہ پنجاب میں 100 مزید کیسز سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج 8 ماہ کی نور فاطمہ اور چلڈرن ہسپتال میں خسرہ میں مبتلا 8 سالہ علیشا بھی جاں بحق ہو گئیں۔ خسرہ کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 788 تک پہنچ چکی ہے۔ 100 نئے کیسز میں 48 کیسز لاہور کے ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک صوبے میں 66 بچے جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق محکمہ صحت کی 29 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد خسرہ مہم گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی تاہم تعلیمی اداروں میں خسرہ سے بچاﺅ کیلئے انجکشن لگانے کی مہم میں مزید تین روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...