اپراورکزئی ایجنسی،میرانشاہ (ثناءنیوز+ آن لائن+ آئی این پی) اپراور کزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 26 شدت پسند جاں بحق جبکہ 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ادھر ہنگو میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہےلی کاپٹروں سے اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے قسمت سانگر میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی، بمباری سے شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی کے علاقوں شہید سانگر‘ قسمت سانگر‘ سرکنے‘ شین قمر اور شنگخ کانڈاو کو شدت پسندوں سے پاک کر دیا ہے۔ آن لائن کے مطابق میرانشاہ میں رزمک روڈ پر فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 3اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز قافلے رزمک سے بنوں جا رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔
اورکزئی میں جھڑپیں‘ بمباری‘ 26 شدت پسند‘ 2 اہلکار جاں بحق
May 06, 2013