جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ نے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حمائت کا اعلان کردیا

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ نے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کر دیا ۔یہ اعلان پیپلز پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ سردار خالد ابراہیم نے پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رہنما و حلقہ پی بی ون سے امیدوار طاہرمحمود خان اور حلقہ پی بی 2 سے امیدوار سحر گل خلجی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی کیلئے مسلم لیگ کی کامیابی انتہائی ضروری ہے کیونکہ جب پاکستان مضبوط ہوگا تو آزاد کشمیر بھی مضبوط ہو گا اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملے گا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نہ صرف ملک میں کمزور ہوئی بلکہ بیرونی سطح پر بھی پاکستان کا امیج متاثر ہوا خصوصی طورپر کشمیر کے ایشوپر پیپلز پارٹی کی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...