چترال: بائیکاٹ کا فیصلہ مسترد، الیکشن لڑیں گے: مشرف کی پارٹی کے3امیدواروں کا اعلان

چترال (ثناءنیوز) سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کے چترال سے تین امیدواروں نے پارٹی کے الیکشن بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ تفصےلات کے مطابق چترال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 سے شہزادہ افتخار الدین اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے89 سے شہزادہ خالد پرویز اور حلقہ پی کے 90 سے غلام محمد نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کے الیکشن بائیکاٹ کے فیصلے کے بارے میں انہیں مکمل طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینگے۔ امیدوارں کا کہنا تھا کہ الیکشن میں آل پاکستان مسلم لیگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے اور انہیں رہنماﺅں کی جانب سے مطلع بھی نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سازش ہے وہ انتخابات میں حصہ لے کر پارٹی کے صدر پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...