لاہورمیں دوگھنٹےسےذائد وقت تک جاری رہنے والی پریس کانفرنس میں رحمان ملک نے کہا کہ شریف برادران نے جعلی اکاؤنٹ کےزریعے اپنے ہی رفقا کو دھوکہ دےکرساڑھے بتیس ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی۔ اگرمیں غلط کہہ رہاہوں تو مجھےعدالت میں گھسیٹیں، میں بھی انھیں انٹرنیشنل عدالتوں میں لے کرجاؤں گا۔ انھوں نے کہا کہ اصغرخان کیس میں نواز شریف کوگرفتارکرسکتا تھا، مگرقانونی تقاضوں کی تکمیل کے لئیے ایسا نہیں کیا۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی پرقوانین کا اطلاق ہوسکتا ہے تومسلم لیگ نون کو عدالتی ریلیف کیوں دیا جاتا ہے۔ رحمان ملک نےکہا کہ شریف برادران دھونس اوردھاندلی سے اپنی مرضی کے فیصلے کراتے رہے، انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے والے ججزکوجوڈیشل کمیشن کے ذریعے فارغ کیا جائے۔
شریف برادران منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، دونوں بھائی اللہ اور قوم سےمعافی مانگ کرسیاست سےتوبہ کرلیں۔رحمان ملک
May 06, 2013 | 18:33