گوجرانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بلے سے شیر کی بڑی شامت آنے والی ہےگیارہ مئی کو خود کو شیر کہنے والے چھپتے پھریں گے ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا کینسر کرپشن ہے جسے بلے سے مار مار کر ختم کر دیں گے.
تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کو ایک دوسرے کی کرپشن کا علم ہے رحمان ملک کے پاس ثبوت تھے تو وہ پہلے کہاں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو خود کرپٹ ہو وہ کرپٹ لوگوں کااحتساب نہیں کرسکتا گیارہ مئی کو عوام برادری،رشتہ داری اور دوستی کوبالائے طاق رکھ کر نظریے کو ووٹ دیں.
اس سے قبل قصورمیں جلسے سےخطاب کے دوران عمران خان نون لیگ اورپیپلزپارٹی پرگرجتے برستے رہےکہتے ہیں چوروں نے چوروں کے ساتھ مک مکا کرلیا نوازشریف کرکٹ کھیلنے کے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن جیسی کرکٹ انہوں نے کھیلی اور جیسی حکومت چلائی سب جانتے ہیں،،
سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ محنتی،باشعوراورنوجوانوں کا شہر ہے،گیارہ مئی کواقبال کے شاہینوں کا پاکستان بننے جا رہا ہے،،عمران خان کسی کے سامنے جھکا نہ کبھی قوم کوکسی کے سامنے جھکنے دے گا۔۔۔۔