لاہور(سپورٹس رپورٹر) تیسری قومی آرچری (تیر اندازی) چیمپئن شپ لاہور میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ شروع ہو گئی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عثمان انور نے نشانہ لگا کر چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔پہلے روز پنجاب، خیبر پی کے، پولیس اور ائرفورس کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ پنجاب سٹیڈیم لاہور میں چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پنجاب، خیبر پی کے، سندھ، بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد، پولیس، ریلوے اور پاکستان ائرفورس شامل ہیں۔