ہسپانوی کلارا سواریز ناوارو نے پرتگال اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

May 06, 2014

لزبن (اے پی پی) سپین کی کلارا سواریز ناوارو نے پرتگال اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں روسی کھلاڑی سوتیلانا کزنٹسوا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق پرتگال ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں سپین کی کلارا سواریز ناوارو کا مقابلہ روس کی سوتیلانا کزنٹسوا سے تھا۔ کلارا سواریز ناوارو نے پہلے سیٹ میں 6-4 سے کامیابی حاصل کی مگر دوسرے سیٹ میں سوتیلانا کزنٹسوا نے شاندار کم بیک کیا اور سیٹ 6-3 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں کرلا سوریز نے 6-4 سے فتح حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مزیدخبریں