لندن (بی بی سی) سپاٹ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی کا شکار دانش کنیریا کے ساتھ امریکی شہر ہیوسٹن میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے تین پاکستانی کرکٹرز فواد عالم، وہاب ریاض اور ناصرجمشید کے بارے میں رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے حوالے کر دی گئی ہے۔تینوں کرکٹروں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی کو بھی اس سلسلے میں انضباطی کارروائی کا سامنا ہے۔