این اے 202: آج ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست درخواست گزار الیکشن کمشن جائے: سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 202شکار پور میں ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق دائر درخواست میں قرار دیا ہے کہ عدالت 14اپریل 2014ء کو شفاف پولنگ کیلئے فوج کی تعیناتی و دیگر انتظامات کے بارے میں احکامات جاری کر چکی ہے تاہم اگر الیکشن کمیشن کو شکایت ہے تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے درخواست گزار پہلے الیکشن کمیشن جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں لیکن تاحال علاقے میں فوج تعینات نہیں کی گئی جبکہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت نوٹیفکیشن بھی جاری کر چکا ہے سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاگہ شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے عدالت اس حوالے سے دوبارہ احکامات جاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...