عالمی مانیٹرنگ بورڈ کا پاکستان میں پولیو کیسز میں کمی پر اظہار اطمینان

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) عالمی مانیٹرنگ بورڈ نے پاکستان میں پولیو کیسز میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔  قطر  اجلاس میں پاکستانی  وفد نے اپنا کیس بہترانداز میں پیش کیا۔  اجلاس میں پاکستان میں انسداد پولیو کے لئے کی گئی کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان میں  پچھلے سال  کے مقابلے میں پولیو کیسز میں 86 فیصد کمی ریکارڈ  ہوئی ہے۔ رکن پاکستانی وفد  شکیل قادر نے بتایا کہ اگر کوشش کی جائے تو پاکستان میں اگلے سال فروری تک پولیو پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...