لاہور(سپورٹس رپورٹر) چھانگا مانگا جنگل میں کروڑوں روپے کی خوردبرد ہونے کے انکشاف پر صوبائی وزیر جنگلات آصف بھا نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ صوبائی وزیر جنگلات نے سیکرٹری جنگلات کے نام لکھے گئے خط میں چھانگا مانگا جنگل میںترقیاتی کاموں کے نام پر ہونے والی کرپشن اورجنگل کی تباہی کے ذمہ داران کا تعین کرکے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفس چھانگا مانگا چودھری حیات حسن سے رابطہ کیا گیاتو ان کا کہنا تھا کہ ایس ڈی او سمیت فارسٹ گارڈ سے فوری وضاحت طلب کی ہے جس کی رپورٹ سیکرٹری جنگلات کو بھجوا دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے تمام انکوائری مکمل کرلی جائے گی۔
چھانگا مانگا جنگل میں کروڑوں کی کرپشن پر صوبائی وزیر کا نوٹس‘رپورٹ طلب
May 06, 2015