اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات نے آئندہ ہفتے انتخابی آئینی سفارشات تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تحریک انصاف نے تجاویز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) کے ممبران قومی اسمبلی ، الیکشن کمشن، نادرا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی کے اجلاس میں عوامی نمائندہ ایکٹ اور سینٹ الیکشن ایکٹ 1975 کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد زاہد حامد نے میڈیا کو بتایا ذیلی کمیٹی آج (بدھ کو) فاٹااوراسلام آبادکی سینٹ کی نشستوں پر انتخابات کے طریقہ کار پر غور کرے گی۔