اسلام آباد (آن لائن) سینٹ میں ارکان نے دلچسپ جملوں کا تبادلہ کیا چیئرمین رضا ربانی کے خوبصورت جملوں سے ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ایم کیو ایم کے سنیٹر طاہر مشہدی جوش خطاب میں کہہ گئے ایک دن میں 28 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس پر زوردار قہقہہ بلند ہوا۔ طاہر مشہدی نے کہا میں روزانہ کہانیاں سن کر سوتا ہوں جس پر رضا ربانی نے کہا رات کو کہانیاں سن کر سونے کی عادت ختم ہونی چاہیے۔ ایم کیو ایم کے سنیٹر بیرسٹر سیف نے کہا میں خود گیس سونگھتا ہوں‘ گیس میں بو بھی نہیں ہے اس لئے گیس دھماکے ہو رہے ہیں جس پر رضا ربانی نے کہا کہ گیس کو سونگھنا منع ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ میں جُوکر نہیں ہوں سیاستدان ہوں میڈیا والے مجھے اور دیگر سیاست دانوں کو جُوکر بنا کر پیش کر رہے ہیں۔
ایک دن میں 28گھنٹے لوڈشیڈنگ‘ گیس سونگھنا منع ہے‘ کہانیاں سن کر سونے والی عادت ختم ہونی چاہیے‘ میں جوکر نہیں ہوں‘سینٹ میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ
May 06, 2015