۔پشاور میں لینڈ مافیا اپنا تسلط جمانے لگی ۔ پلاٹوں اور گھروں کے ساتھ ساتھ قبرستانوں پر بھی قبضہ کیاجارہا ہے مگر اب پشاورپولیس لینڈ مافیا کیخلاف متحرک ہوگئی ، قبضہ مافیا میں شامل 162 افراد کی فہرستیں جاری کردیں ۔فہرست میں سیاسی شخصیات، پولیس اور عام شہری شامل ہیں۔ لینڈ مافیا کی فہرست نومبر2014 میں بھی تیار کی گئی تھی۔ تاہم اب فہرست کا ازسر نو جائزہ لیاگیا ہے۔ جس میں کچھ ناموں کی ردو بدل کی گئی ہے۔
پشاورپولیس حکام نے لینڈ مافیا کے 162 افراد کی فہرست جاری کر دی
May 06, 2015 | 15:10