ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ملک میں جاری بجلی کے منصوبوں بالخصوص گلگت بلتستان میں جاری پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر گلگت بلتستان سے مسلم لیگ نواز کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سلطان مدد بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے توانائی کے جاری منصوبوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات کی ۔ سلطان مدد نے بتایا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ گلگت بلتستان کافی مثبت رہا ہے۔ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔