دھاندلی ثابت ہونےکےبعد دوبارہ انتخابات کرائے جائیں جبکی نادرا پر کوئی دباو نہیں ڈال رہے صرف انصاف مانگ رہے ہیں :عمران خان

May 06, 2015 | 18:54

اسلام آباد میں عمران خان نے چیئرمین نادرا سے ملاقات کی ۔ جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ چیئرمین نادرا سےرپورٹ سےمتعلق پوچھنے آئے تھے ۔چیئرمین نادرا نے بتایا کہ رپورٹ تیار ہے جو اسی ہفتےٹریبونل کےجج کےپاس پہنچ جائےگی۔ عمران خان کا کہنا تھا الیکشن میں منظم دھاندلی ہوئی ۔چوبیس پولنگ اسٹیشنزمیں الیکٹورل رول ہی نہیں ملے۔یہ اس لیےکیاگیاتاکہ انگوٹھوں کےنشان کی تصدیق نہ ہوسکے۔تیس پولنگ اسٹیشنزپرایک ہی سیریل نمبرکےبیلٹ پیپرزملے۔پچاس پولنگ اسٹیشنزپربیلٹ پیپرزدوسرےپولنگ اسٹیشنزکےملے۔عمران خان کا کہنا تھا ان کی خواجہ سعدرفیق اورنوازشریف سےکوئی ذاتی لڑائی نہیں۔یہپاکستان کےمستقبل کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا جب بیگزکھلیں گےتوپتہ چلےگاکہ کس سطح کی دھاندلی کی گئی ہے۔اب سب کوپتہ چل گیاکہ ن لیگ  چار حلقےکیوں نہیں کھول رہی تھی

مزیدخبریں