سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے گالفر مارک لیش نے زیکا وائرس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے برازیل میں ہونے والے رواں سال اگست میںہونے والے ریو اولمپکس گیمز کا بائیکاٹ کردیا۔مارک لیش نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ گیمز میں شریک ہوئے تو ان کی بیوی کو بھی یہ وائرس لاحق ہوسکتا ہے ۔آسٹریلوی چیف ڈی مشن کٹی چلر نے کہا کہ مارک کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ۔