ٹی ٹونٹی کی مقبولیت سے کرکٹرزمیں ڈوپنگ کا خطرہ بڑھ گیا: آئی سی سی

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی) نے خبردار کیاکہ ٹی ٹوئنٹی کر کٹ کی مقبولیت سے کرکٹرز میں ڈوپنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ ہم اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہیں، مختصر طرز میں بگ ہٹنگ کی مانگ ہے جبکہ کھلاڑی بھی انجریز سے جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ہمارے کھیل میں بھی اب ڈوپنگ خدشات پہلے سے کہیں زیادہ ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں کے باقاعدگی سے ڈوپ ٹیسٹ لیے جائیں۔ ڈیو رچرڈسن نے مزید کہا کہ کرکٹ کو فکسنگ سے خطرات لاحق اور اس سے نمٹنے کیلیے ہمارا اینٹی کرپشن یونٹ تندہی سے کام کررہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...