خون نکالے بغیر مائیکرو ویو شعاعوں سے شوگر چیک کرنے والا آلہ تیار

لندن (بی بی سی) سائنس دانوں نے خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنے کا ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو جلد میں سوئی چبھونے کی بجائے مائیکرو ویو شعاعوں کی مدد سے کام کرتا ہے۔ یہ نیا آلہ کارڈف یونیورسٹی کے سکول آف انجینیئرنگ نے تیار کیا ہے۔ پروفیسر پورچ کا کہنا ہے اس آلے کو کسی بھی چپکنے والی شے کے ساتھ بازو پر یا جسم پر لگایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن