بجلی سے محروم 4 ہزار سے زائد سکولوں کا سولر منصوبہ‘ٹھیکے کیلئے 8 فرموں نے کوالیفائی کر لیا

May 06, 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب کے مختلف علاقوں میں واقع آف گرڈ اور بجلی کی سہولت سے محروم 4321سکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی تکمیل کے لئے ابتدائی طورپر 8فرموں نے کوالیفائی کرلیا ہے جن میں سے مطلوبہ معیار پر پورا کرنے والی کسی فرم کو چند روز میں یہ ٹھیکہ دیا جائے گا۔ منصوبے کے لئے مجموعی طور پر 25کمپنیوں نے درخواستیں دی تھیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد نے گزشتہ روز محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تعلیمی ادارو ں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں