لیہ (آئی این پی) لیہ میں زہریلی مٹھائی کا معمہ حل ہو گیا۔ دکاندار کے چھوٹے بھائی خالد نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملزم خالد نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا بھائی دکان میں کام کے دوران تشدد کرتا تھا اور بھائی کی مار پیٹ سے تنگ آکر اس نے مٹھائی میں زہر ملایا تاکہ دکان بند ہو جائے۔ ملزم کے اعتراف کے بعد کھیتوں سے زہر کی بوتلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل زہریلی مٹھائی کھانے کی وجہ سے 31 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔