پانامہ لیکس: وزیراعظم بات چیت کیلئے اپوزیشن کو دعوت دینگے: ذرائع

اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) قریبی ساتھیوں کی طرف سے مخالفت کے باوجود وزیراعظم نواز شریف پانامہ لیکس سکینڈل پر بات چیت کیلئے اپوزیشن کو دعوت دینگے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی طرف سے بھیجے گئے خط کی موصولی کے بعد وزیراعظم نے قریبی ساتھیوں سے مشورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار سمیت بعض وزراء نے اپوزیشن سے بات چیت کے حوالے سے وزیراعظم سے اختلاف کیا جبکہ اسحق ڈار اور خواجہ آصف نے اپوزیشن سے پانامہ لیکس پر بات چیت کی حمایت کی۔ وزراء نے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا۔ توقع ہے وزیراعظم پانامہ لیکس پر 9 مئی سے شروع ہوے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بریفنگ دینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...