چین راہداری منصوبے کی تیاری میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے: بھارت کا پھر اعتراض

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی حکومت نے ایک بار پھر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی آزاد کشمیر میں سرگرمیوں کے معاملے پر اپنی تشویش سے بیجنگ حکام کو آگاہ کردیا ہے اور ان سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہاکہ چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تیاری میں پاکستان کی مددکررہا ہے اور اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت اس کے کچھ مجوزہ منصوبے آزاد کشمیر میں بھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن