لندن (آئی این پی)برطانوی تحقیقاتی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر جمشید کے خلاف تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی۔ناصر جمشید نے اپنے وکیل کے ذریعے یہ اعتراض اٹھایا تھا کہ چونکہ ان کے خلاف برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے، لہٰذا پی سی بی ان کے خلاف تحقیقات نہ کرے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق اس اعتراض کی وجہ سے پی سی بی اور کرکٹ کی عالمی تنظیم نے برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی سے اس معاملے پر رابطہ کیا تھا، جس کے بعد برطانوی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان کو پیغام پہنچایا ہے کہ انہیں بیک وقت دو ایجنسیوں کی جانب سے تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں۔ذرائع کے مطابق ادارے کا کہنا تھا کہ پی سی بی چاہے تو اپنی تحقیقات پاکستان میں کرسکتا ہے جبکہ ہم اپنی تحقیقات برطانیہ میں کریں گے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ 14 اپریل کو اپنیایک ویڈیو پیغام میں ناصر جمشید نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'نہ تو انھوں نے گھر تبدیل کیا اور نہ ہی وہ کسی سے چھپ رہے ہیں۔