پاکستان اور ترکی کا شہری ہوا بازی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور ترکی کے مابین شہری ہوابازی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا اصولی فیصلہ کر لیاگیا ہے۔ یہ بات جمعہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان اور پاکستان میں متعین ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن کے مابین ملاقات میں طے پائی اس موقع پر شہری ہوابازی ڈویژن کے سیکرٹری عرفان الہی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی عالم اسلام میں قائدانہ کردار کے حامل ممالک ہیں جو اخوت اور دوستی کے دیرینہ روابط میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دنیا کے بڑے خطوں کے مابین رابطہ کا کردار اداکرتے ہیں اور ہوابازی کے تناظر میں اپنے اہم جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے دنیا میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ سردار مہتاب احمد خان نے مہمان سفیر کو شہری ہوابازی اور خصوصاً قومی ائرلائن پی آئی اے کی بہتری کے لئے متعارف کرائی جانے والی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔

ہوا بازی/ تعاون

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...