بھارت کی آبی دہشت گردی ‘ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد مزید کم‘ ساڑھے 19 ہزار کیوسک رہ گئی

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی روکے جانے کی وجہ سے پانی کی آمد میں مزید بارہ سو بتالیس کیوسک کمی ہونے کی وجہ ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد بیس ہزار سات سو پنتالیس کیوسک سے کم ہوکر ساڑھے انیس ہزار کیوسک رہ گئی ہے۔ کمی کی وجہ سے نہر مرالہ راوی لنک کے پانی میں بھی ایک ہزار کیوسک کمی کرکے آٹھ ہزار چار سو پانچ کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر مجموعی پانی بائیس ہزار نو سو 65کیوسک ہے جس میں مقبوضہ کشمیر سے ہی آنے والے دو دریاﺅں دریائے مناور توی کا ایک ہزار ایک سو چھیاسٹھ کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کا دو ہزار دو سو ننانوے کیوسک پانی بھی شامل ہے تاہم دریائے چناب کا پانی ساڑھے 19 ہزار کیوسک ہے۔
دیائے چناب پانی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...