ریپبلکن ہیلتھ کیئر عظیم منصوبہ، سینٹ سے بھی پاس ہو گا:ٹرمپ

واشنگٹن(اے این این) امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کی منظوری سے اوباما کیئر پروگرام کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایوانِ نمائندگان نے ایک نیا ہیلتھ کیئر بل منظور کر لیا ہے جس کے بعد صدر ٹرمپ کا اوباما کیئر کو منسوخ اور تبدیل کرنے کا انتخابی وعدہ پورا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔امریکن ہیلتھ کیئر ایکٹ کے منظور ہونے میں صرف ایک اضافی ووٹ تھا اور کئی ہفتوں سے اس حوالے سے رپبلکن پارٹی کے اندر بھی سخت بحث جاری تھی۔اس بل کی تمام ڈیموکریٹک ارکان نے مخالفت کی اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ایوان میں سربراہ نینسی پلوسی نے اسے ایک بزدلانہ اقدام قرار دیا۔ادھر صدر ٹرمپ نے کہا ان کا یہ عظیم منصوبہ اب سینٹ سے بھی پاس ہوگا۔بل کی منظوری کے بعد وائٹ ہاﺅس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا آپ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ یہ اوباما کیئر کی منسوخی اور تبادلہ ہے۔نئے صدر کیلئے قانون سازی کے حوالے سے یہ پہلی اہم کامیابی ہے جو کہ اقتدار سنبھالنے کے تین ماہ کے بعد آئی ہے۔
ٹرمپ کیئر بل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...